مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف معاہدے کو اہم خبر قرار دیدیا

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو عیدالاضحیٰ پر پاکستان کے لئے اہم خبر قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کاوشیں اور ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کرنا کارگر ثابت ہوا۔

آئی ایم ایف معاہدہ پر مفتاح اسماعیل نے ایک بیان میں کہا کہ نیا 3 ارب ڈالر مالیت کا ایک سالہ معاہدہ اسٹاف لیول پر طے ہوا ہے، آئی ایم ایف ڈیل ڈیفالٹ نہ کرنے کا بہترین انشورنس ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللّٰہ اب ڈیفالٹ کے بادل چھٹیں گے، ڈالر ہورڈنگ کم ہوگی، کاروباری فضاء میں خوشگوار بہتری آئے گی۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ معاہدہ کرنے میں ہم نے 9 مہینے کھو دیے، لیکن پاکستان مستحکم ہوا ہے، پوری ٹیم کی کوشش قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ بنیادی ریفارمز کا ایک اور موقع ہے، ریفارمز کے بغیر ہم دوست ملکوں کے سہارے پر رہیں گے، پاکستانی اپنے گورننس اسٹرکچر کی ناکامی کی قیمت ادا کرتے رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button