نواز شریف کے بغض میں ریاست کی بنیادیں ہلا دی گئیں

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاستدان آپس میں لڑ رہے ہیں اور ریاستی ادارے چاہتے ہیں کہ ساری طاقت ان کے پاس ہو۔
لیگی رہنما نے لاہور میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کی حکومت قرض پر چل رہی، جہاں مذہبی منافرت بڑھ رہی ہوں وہاں سیالکوٹ جیسے واقعات ہی پیش آتے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے ساری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، صحت و کھیل کے شعبے میں ہماری مدد کی اور ہم نے ان کے ساتھ کیا کیا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں جتھوں کی سرپرستی کی گئی، مجھ جیسے لوگ یہ سوچتے ہیں کیا کرنا ہے، الیکشن لڑ کر انتخابات جیت کر آپ ایک مرے ہوئے ادارے کو فعال کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ جوہری طاقت کو چلانے کا طریقہ ہے، دنیا آپ کے جوہری پروگرام پر بری نظریں جمائے بیٹھے ہیں اور طاقتور ہمسایوں کے درمیان بیٹھے آپ آپس میں لڑ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button