توشہ خانہ کیس،عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل دائر

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس  میں سزا کے خلاف اپیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔اپیل میں استدعا کی گئی  ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کاحکم دیا جائے اور سزا کالعدم قراردیا جائے۔

5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button