ڈالر کی قیمت جلد 250 تک آنے والی ہے، گورنر سندھ

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈالر بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے اوپر گیا، ڈالر کی قیمت جلد 250 تک آنے والی ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مرتضیٰ سولنگی اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں، آنے والے دنوں میں ملکی معیشت میں مزید مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مثبت پیش رفت سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا، یو اے ای، چائنہ، ترکیہ سے مثبت جوابات آئے ہیں، ان ممالک کا پاکستان کی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہو گا۔

Related Articles

Back to top button