ڈاکٹرعافیہ کی واپسی کے سیاسی راستے موجود ہیں

سینیٹر مشتاق احمد کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کے قانونی اور سیاسی راستے موجود ہیں۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس ترجیحی بنیاد پر سنا۔ عدالت نے ہر سماعت پر حکومت سے سنجیدگی کے ساتھ پیشرفت کے بارے میں بھی پوچھا۔امریکا کی بدترین جیل میں عافیہ صدیقی قید ہیں ۔ جیل میں 10 ہزار سے زائد قیدیوں میں بد ترین حالت میں عافیہ صدیقی کو رکھا گیا ہے۔ اتنے عرصے عافیہ صدیقی کا قید ہونا حکومتی عدم دلچسپی کا نتیجہ ہے ۔ اس دوران سب حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے عافیہ قید میں ہے۔۔
سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں روڈ میپ دے کیوں کہ ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے قانونی اور سیاسی راستے موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button