نگران وزیراعظم نے پیرکو وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔اجلاس میں معاشی و سیاسی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابط کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں گیس کی قیمتوں سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق ہو گی۔

اجلاس میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشن سے کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف سے نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بھی بریفنگ ہو گی جبکہ  ملک میں امن وامان کی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button