عالمی اداروں نے بھارت کو خطرناک ترین ملک قرار دے دیا

عالمی ادارے سی اسپیکٹر انڈیکس کی 2019 کے لیے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں بھارت کو رہنے کے لئے پانچواں خطرناک ترین ملک قراردیا گیا ہے ۔ اس فہرست میں برازیل پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، نائجیریا تیسرے اور ارجیٹینا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں برطانیہ 12 ویں جبکہ امریکا 16 ویں نمبر پر موجود ہے۔ بھارت سکونت کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ممالک میں شامل ہے.
سی اسپیکٹر انڈیکس نے انسانی حقوق اور عام آدمی کے استحصال کو انڈیکس کا حصہ بنایا ہے۔ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات بھی اس انڈیکس میں شامل ہیں۔ آزادی کے حقوق غصب کرنا، آزادی اظہار پر پابندی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی شامل ہیں۔
بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قانون ،کریک ڈاؤن اور بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے۔ بھارت کا متنازعہ شہریت قانون، ہندوتوا کی ترویج اور اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے کا باعث ہے۔ سی اسپیکٹر انڈیکس میں انسانی حقوق کے خلاف معاشرتی برائیوں پر مبنی تمام نکات کو شامل کیا گیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھارتی فوج کے سابق سربراہ اور موجودہ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کشمیری نوجوانوں کیلئے نازی طرز کے عقوبت خانے قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button