ماہی گیروں نے 70کروڑ مالیت کی ”سوا”مچھلیاں پکڑ لیں

کراچی کے ماہی گیروں نے 70 کروڑ روپے مالیت کی’ سوا ‘مچھلیاں پکڑ لیں۔
ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں سوا مچھلیاں پکڑلیں، جال میں آنے والی مچھلیوں کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے۔ سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے آپریشن کا دھاگا بنتا ہے، ایک سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔
کوسٹل میڈیا سینٹرکے مطابق کہ نایاب سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپےکلو ہے۔بھاری مالیت کی مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button