اداکارہ فضا علی کو اپنی طلاق کا سال کیوں یاد نہیں؟

اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو شادی اور طلاق کا سال یاد نہیں اور نہ ہی وہ ایسی باتوں کو یاد رکھنا چاہتی ہیں، البتہ انٹرنیٹ پر ان کی شادی سے متعلق مکمل معلومات دستیاب ہوں گی۔فضا علی نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی اور طلاق سمیت تنہا زندگی گزارنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔ ان کے ہاں پہلی بیٹی فرال کی پیدائش شادی کے فوری بعد ہوئی تھی لیکن بچی کی پیدائش کے تیسرے دن ہی انہوں نے شوٹنگ شروع کر دی تھی، بچوں کا بہانا بنا کر کام بند نہیں کرنا چاہئے، مشکلات کے باوجود ہمت کرکے آگے بڑھنا چاہئے۔فضا علی کا کہنا تھا کہ طلاق بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، جسے ہر کوئی برداشت نہیں کر پاتا، بعض خواتین طلاق کے بعد محدود ہو جاتی ہیں، وہ اپنی سہیلیوں سے ملنا تک چھوڑ دیتی ہیں، جب وہ سکول میں پڑھتی تھیں، تب سے ان کی شادی کے رشتے آتے تھے جو کالج کی پڑھائی تک جاری رہے لیکن پھر ان کی شادی کے رشتے آنا کم ہوگئے۔شوبز میں کام کرنے کے دوران والدہ نے انہیں سختی سے ہدایت کر رکھی تھی کہ ہر لڑکے کو بھائی بولنا ہے اور وہ ایسا ہی کرتی تھیں جو انہیں شادی کی پیش کش کرتا، وہ انہیں بولتیں کہ بھائی ان کی والدہ سے بات کی جائے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ پہلے شوہر سے شادی کے وقت ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں، انہوں نے انہیں بھائی نہیں بولا، ان کے اور ان کے پہلے شوہر فواد فاروق کے درمیان ایک شادی پر ملاقات ہوئی، جہاں دیکھتے ہی انہیں انہوں نے رشتے کی پیش کش کی اور کہا کہ وہ ان کی والدہ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق شادی پر وہ اپنا فون بھول گئی تھیں جو فواد فاروق کو ملا، جنہوں نے اس موبائل سے ان کی والدہ کا نمبر نکال کر ان سے فون پر بات کی اور رشتے کے لیے بہن کے ہمراہ آنے کی اجازت مانگی۔فواد فاروق ان کی والدہ کے پاس رشتہ لے آئے، جس پر والدہ راضی ہوگئیں لیکن فوری طور پر ان کے رشتے کے لیے رضامند نہ ہوئیں۔فضا علی کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان کی والدہ کی طبیعت انتہائی تشویش ناک ہوگئیں اور جب انہیں انتہائی نگہشدات کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرانا پڑا، تب ان کی والدہ نے ان کا ہاتھ فواد فاروق کو دیا اور کہا کہ دونوں شادی کر لینا، اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں شادی کا سال یاد نہیں اور نہ ہی وہ اسے یاد رکھنا چاہتی ہیں، البتہ کہا کہ گوگل پر ان کی شادی سے متعلق معلومات دستیاب ہوں گی اور غالباً انہوں نے 2007 میں شادی کی تھی۔خیال رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹی فرال بھی ہے، پہلے شوہر سے شادی کے محض تین سال بعد ہی طلاق لے لی تھی اور بعد ازاں 2018 میں انہوں نے ایاز ملک نامی کاروباری شخص سے شادی کی، فضا علی کی دوسری شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی اور وہ بھی کچھ ہی عرصے بعد طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

Related Articles

Back to top button