عمران ہاشمی نے ٹی وی پروگرامز میں جانا کیوں بند کر دیا؟

معروف بالی ووڈ سٹار عمران ہاشمی ’’ٹائیگر 3‘‘ میں منفی کردار کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اداکار نے بتایا کہ میں نے دشمن کچھ زیادہ ہی بنا لیے ہیں، اس لیے ٹی وی پروگرامز میں جانا چھوڑ دیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق عمران ہاشمی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے ٹی وی پروگرامز میں نہ جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نے اپنے بہت دشمن بنا لیے تھے۔اُن سے پوچھا گیا کہ آپ نے ٹی وی پروگرامز میں جانا کیوں بند کردیا تو انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں میں یہ سب ہینڈل نہیں کر سکتا، خیال رہے عمران ہاشمی 2014 میں اپنے انکل مہیش بھٹ کے ساتھ پروگرام ’’کافی وِد کرن‘‘ میں شریک ہوئے تھے جہاں ان کی جانب سے دیئے گئے جوابات کے باعث اداکار پر کافی تنقید ہوئی، اس پروگرام میں جب کرن جوہر نے اُن سے پوچھا کہ ’ایشوریا رائے بچن کا نام سُنتے ہی آپ کے دماغ میں کیا لفظ آتا ہے؟‘ عمران ہاشمی نے اس سوال کے جواب میں کہا ’پلاسٹک‘۔اسی پروگرام کے دوران عمران ہاشمی نے شردھا کپور کی جسامت کے بارے میں کہا تھا کہ ’اںہیں کچھ کھانا پینا چاہئے، اس پروگرام کے بعد عمران ہاشمی کو وضاحت بھی جاری کرنی پڑی تھی کہ وہ ایشوریا رائے اور شردھا کپور دونوں کی بہت عزت کرتے ہیں۔اپنے 2014 کے انٹرویو پر روشنی ڈالتے ہوئے عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ اگر میں پھر کافی وِد کرن پر جاتا ہوں تو پھر چیزیں بگڑ جائیں گی، میں ریپِڈ فائر راؤنڈ میں پھر خراب جوابات دوں گا اور معاملات خراب ہوں گے، میرے دِل میں ان لوگوں کے خلاف کچھ بھی نہیں، میں صرف جیتنا چاہتا ہوں اور پھر یہ ایک مقابلہ بن جاتا ہے اور آپ الٹی سیدھی باتیں کر دیتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button