ٹینس سٹار نوواک جوکووچ انجری کاشکار

آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم سے قبل  ٹینس سٹار نوواک جوجکووچ  کلائی کی  انجری کاشکار  ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق نوواک جوکووچ  کاشمار ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ان کو کلائی میں حال ہی میں میچ کےدوران شدید درد ہوا اور معمولی نوعیت کی انجری ہوئی۔

جوکووچ اس وقت 14 جنوری سے شروع ہونے والے آئندہ آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم کی تیاری کر رہے ہیں۔نوواک جوکووچ  حال ہی میں  جیری لہیکا کے خلاف یونائیٹڈ کپ کے میچ کے دوران انجرڈ ہوئے ہیں ، تاہم انہوں نے میچ کھیلنا نہیں چھوڑا۔

Related Articles

Back to top button