پولنگ اسٹیشنز پر چوکیدار پریزائیڈنگ افسر مقرر

دادو کے حلقے این اے 228 کے دو پولنگ اسٹیشنز پر 2 چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دادو کے حلقے این اے 228 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 241 اور پولنگ اسٹیشن نمبر 166 پر چوکیدار پریزائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔
آر او آفس کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر چوکیدار کی تعیناتی سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔این اے 228 میں چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کا عمل فنی خرابی کے باعث ہوا۔
آر اوصفدر میرانی کا کہنا ہے کہ چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کی غلطی غیر ارادی طور پر ہوئی جس کی درستی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب مٹیاری میں الیکشن ڈیوٹی سے غائب 10 پریزائیڈنگ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

Related Articles

Back to top button