پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد تیزی کارحجان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کے بعد تیزی کارحجان ہے۔

 کے ایس ای-100 انڈیکس 3 سو سے زائد پوائنٹس اضافے سے 60 ایک سو پوائنٹس کی حدعبورکرگیاہے جب کہ انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے کمی سے 289 روپے کاہوگیا۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس دوپہر تقریباً 12 بج کر 20 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 984 پوائنٹس یا 1.61 فیصد تنزلی کے بعد 60 ہزار 35 کی سطح پر آگیا۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے بتایا تھا کہ وفاق میں ’کمزور اتحادی حکومت‘ کی تشکیل کی توقع اور پاکستان تحریک انصاف و دیگر جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی کال نے سولات اٹھے ہیں کہ معاشی بحالی کے لیے ضروری سخت اصلاحات پر عملدرآمد کیسے ہوگا۔

Related Articles

Back to top button