عمران اسلام آباد آئیں ، حکیم ثنا اللہ انتظارمیں ہیں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمیعت علما اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک فتنے سے ہمارا واسطہ ہے جسے ہم کچل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا جب بھی وہ فتنہ تقریر کرتا ہے تو بونگی مارتا ہے، بھارت کے پائلٹ کو پکڑا اور 24 گھنٹے کے اندر بھارت کے حوالے کیا، پاکستان کے اسٹیٹ بینک کو تم نے آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے آرمی چیف کی تقرری اور ملک میں انتخابات سے متعلق بیانات پر ردعمل میں کہا کہ پہلےکہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو اب کہتا ہے ایکسٹینشن دو، آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کریں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے فارن فنڈنگ کیس میں اس کی چوری نکل آئی ہے ، اگر عدالت اس کے خلاف فیصلہ دیے تو عدالت غلط ہو جاتی ہے اور اگر الیکشن کمیشن اس کے خلاف فیصلہ دے تو وہ جانبدار ہو جاتا ہے۔

امیر جے یوآئی اب عمران خان کہتا ہے میں کال دوں گا، حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتا، عمران خان سے وقت مانگا کس نے ہے؟ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے، آپ آئیں، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے۔

Related Articles

Back to top button