بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نیپرا ایکٹ کے مطابق 30 دن کے اندر سرکاری گیزٹ میں نوٹیفکیشن کے مقصد کے تحت وفاقی حکومت کو فوری فیصلے سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں مانگی بلکہ 4 ماہ کیلئے بجٹ میں ساڑھے 26 ارب روپے ماہانہ کی شرح سے 106 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دینے کا عہد کیا۔7 مارچ کو ای سی سی نے سمری منظور کی جس میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے کمرشل صارفین کو شامل کیا گیا۔

وزیر اعظم کے 5 روپے فی یونٹ کے ریلیف پیکج کی بھی منظوری دی گئی جس پر 4 ماہ (مارچ سے جون 2022) کی ریلیف مدت کے لیے ٹیرف کے قابل اطلاق نوٹیفائیڈ شیڈول کی بنیاد پر کام کیا جائیگا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیرف ڈفرینشل سبسڈی کی مد میں 106 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دیدی، پہلی قسط فوری طور پر جاری کی جائے گی اور باقی اقساط اپریل، مئی اور جون کے شروع میں جاری کی جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button