ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربااضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد  ایل پی جی کی قیمت میں  30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے  گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔  اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اضافہ کیا گیا ہے۔ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ یہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 77 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

Back to top button