عمران خان کی سیاسی موت ہو چکی،ذلت اس کا مقدر ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر حملے پر کوئی تعجب نہیں کیوں کہ ان کا اخلاقیات یا جمہوریت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور اب ایک بات واضح ہوگئی کہ جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا گیا لیکن وزیر اعظم کی واپسی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ظہرانے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جب حکومت جب اپوزیشن میں تھی تب بھی پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی کرتی تھی اور اب جعلی طریقے سے حکومت میں آنے کے بعد بھی اپنی غنڈہ گردی پر مبنی رویے پر جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب پر حملہ ہونے کے بعد 22 کروڑ لوگ پی ٹی آئی کو شیم شیم کہہ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہر پاکستانی بیٹی اور ماں کا سر شرم سے جھک گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ احسن اقبال پر جوتا پھینکا بدترین بدتمیزی کا مظاہرہ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، سیکیورٹی کے احصار میں آنے والوں کی سکیورٹی بہت جلد ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرکے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیراتی جماعت نہیں ہے اور جو کچھ آج ہوا ہم اسے بھولیں گے نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو بنکر بنادیا گیا اور بندوق کی نوک پر 16 ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ 16 اراکین قومی اسمبلی کے ساتھ ایک ایک بندہ مقرر کردیا گیا۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ بچانے والوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ چاروں صوبوں کے عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا اس کو بچانے کی کوشش میں آپ اپنی اور اپنے ادارے کی عزت پر حرف نہ آنے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو چیز ختم ہوگئی ہے اسے جانے دیں اور عوام کا فیصلہ تسلیم کریں ورنہ مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جوکہ ظاہر ہے کہ ہم نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل کس طرح ایجنسیاں فعال ہوگئیں اس بارے میں ساری تفصیلات بہت جلد عوام کے سامنے آجائیں گی، اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے وہ کرپٹ اور ضمیر فروش ہیں لیکن پھر ایسے کرلیتے ہیں کہ وہ 16 یا 17 ووٹر جو آپ (وزیر اعظم عمران خان) خود اقرار دے رہے ہیں انہیں نکال کر اعتماد کا ووٹ لے لیں، پھر بتائیں لے سکتے ہیں یا نہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آپ جنہیں چور کہتے ہیں، ان پر شک کرتے ہیں اور پھر انہیں کے ساتھ بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ وہ کل آپ کے تھے نہ ہی آج آپ کے ہیں اور آئندہ بھی نہیں ہوں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نے ہم این ایف سی ایوارڈ بھی دیا اور آرڈیننس کے بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے متعدد ترامیم کرائی اور یہ ہی جمہوریت کا حسن ہے۔ انہوں نے صدر مملکت کا حوالہ دے کر کہا کہ اب تو وہ بھی قائل ہوگئے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button