قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ڈی جی ایف ڈبلیو او طلب

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کرتارپور راہداری کے منصوبے کے حساب کتاب سے متعلق تمام ریکارڈ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار پر ملٹری انجینئرنگ آرگنائزیشن یعنی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ڈائریکٹر جنرل کو آئندہ اجلاس میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کےلیے طلب کرلیا۔
چیئرمین رانا تنویر حسین نے پی اے سی کے سیکریٹری کو مزید ہدایت دی کہ ایف ڈبلیو اور کے ڈائریکٹر جنرل کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش ہونے کا کہا جائے۔ آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے کمیٹی کو بتایا تھا کہ پی اے سی کی ہدایت کے مطابق کرتار پور راہداری منصوبے کا آڈٹ کرنے کےلیے آڈیٹرز نے ایف ڈبلیو او کو خط لکھ کر متعلقہ ریکارڈ مانگا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جواب میں ایف ڈبلیو او کے حکام نے کہا چونکہ اس منصوبے کےلیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ابھی تک منتظر ہے اس لیے ایف ڈبلیو او منصوبے کی تفصیلات آڈیٹرز کو فراہم نہیں کرسکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button