کنگنا رناوت نے 6 انگلیوں والے ہریتک روشن کو کیا وارننگ دی؟

اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچانے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، اب وجہ بنا ہے انکا ایک ویڈٰیو پیغام جس میں انہوں نے چھ انگلیوں والے اپنے پرانے بوائے فرینڈ اداکار ہریتک روشن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ انکا یہ ویڈیو کلپ انڈین رئیلٹی شو ’لاک اپ‘ کے پریمیئر ایپی سوڈ کا ہے جس کی میزبانی کنگنا خود کر رہی ہیں، اس ویڈیو کلپ میں کنگنا اپنے شو کا تعارف کراتے ہوئے بتاتی ہیں کہ لوگ کیوں اس سے خائف ہیں اور وہ کیسے سب کو بے نقاب کریں گی۔

کنگنا کہتی ہیں کہ’جن لوگوں نے مجھ سے ہچھکے پانچ سال سے بات نہیں کی تھی اب ان کے فون آ رہے ہیں، وہ تمام لوگ مجھے تحفے بھیج رہے ہیں کہ بھائی کنگنا کو پٹا کے رکھو، کہیں اندر جا کے ہمارے پول نہ کھول دے، وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ لوگ پانچ انگلیاں ملا کر ان کے سامنے ہاتھ جوڑ رہے ہیں، ویسے گلا تو چھ انگلی والوں کا بھی سوکھ رہا ہے۔ یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ بالی ووڈ سٹار ہریتک روشن کے ہاتھ کی چھ انگلیاں ہیں، اسی لیے کئی سوشل میڈیا صارفین کا یہ خیال ہے کہ کنگنا راوت نے دراصل ہریتک کو نشانہ بنایا ہے جنہوں نے کچھ برس تک ان کے ساتھ رومانس کیا اور پھر فارغ کر دیا۔

کنگنا رناوت نے تعلق ختم ہو جانے کے بعد انکشاف کیا تھا کہ ہریتک روشن ان کے’ایکس بوائے فرینڈ‘ہیں جس کے بعد دونوں ستاروں میں لفظی جنگ کا آغاز ہوا تھا، یہ لفظی جنگ تب قانونی جنگ میں بدل گئی جب 2016 میں ہریتک نے الزام عائد کیا تھا کہ کوئی انہیں ایک جعلی ای میل آئی ڈی سے قابل اعتراض پیغامات بھیج رہا ہے، اسکے بعد انہوں نے کنگنا پر سینکڑوں ای میلز بھیج کر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جس کی کنگنا نے تردید کی تھی۔

کنگنا راوت کی جانب سے ہریتک روشن پر تازہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر بحث شروع ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’سب سے زہریلی ایکس گرل فرینڈ کا ایوارڈ جاتا ہے پدم شری کنگنا رناوت کو، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کنگنا نے اب تک کی سب سے بڑی چال یہ چلی تھی کہ انہوں نے لوگوں کو یقین دلا دیا تھا کہ ہریتک روشن ان کے پیچھے تھے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ سٹار کنگنا کو مودی سرکار کے حق میں بیان دینے پر سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جبکہ اپنے بے باک سٹائل کی وجہ سے وہ اکثر بھارتی میڈیا کی خبروں میں رہتی ہیں۔

اسی دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گر کنگنا پاکستان کے خلاف بولنا چھوڑدیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف مودی کی فین کنگنا اپنی فلموں سے زیادہ پاکستان مخالف بیانات، متنازع اسکینڈلز اور انتہا پسندی کے لیے مشہور ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت اکثر سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بولتی نظر آتی ہیں اور ان کی تقریباً ہر ٹوئٹ پاکستان مخالف بیانات پر مبنی ہوتی ہے۔ انکا کہنا تھا کنگنا بھارت کے ہر اندرونی معاملے میں پاکستان کے خلاف بولنا تو جیسےاپنا فرض سمجھتی ہیں- فیروز خان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے کا بنیادی مقصد لوگوں کی توجہ اور سستی شہرت حاصل کرنا ہے۔

Lockdown resumes in China as Corona cases escalate Urdu

Related Articles

Back to top button