گدھی کا دودھ بیچ کر بھارتی شہری  ’’لکھ پتی‘‘کیسے بن گیا؟

بھارتی شہری گدھی کا دودھ بیچ کر ہرماہ لاکھوں روپے  کیسے کمانے لگا۔

بھارتی ریاست گجرات  سے تعلق رکھنے والے دھیرن سولنکی نامی شخص نے سرکاری نوکری نہ ملنے پر گدھیاں پالنا شروع کردیں جس کے کچھ عرصے بعد  ہی اس کی آمدن لاکھوں میں ہوگئی۔

دھیرن سولنکی نے گدھیوں کا ایک فارم قائم کیا ہے جن کے فارم میں 42 گدھیاں ہیں اور ان گدھیوں سے دھیرن اب ماہانہ 2سے 3 لاکھ روپے ماہانہ کمالیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گدھیوں کے فارم پر بات کرتے ہوئے دھیرن سولنکی نے کہا کہ مجھے گدھیاں پالنے کا علم ہوا پھر  میں نے کچھ لوگوں سے ملاقات کی اور تقریباً 8 ماہ قبل اپنے گاؤں میں  20 گدھیوں اور 22 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری سے یہ فارم بنالیا۔اب میں کرناٹک اورکیرالہ میں دودھ سپلائی کرتا ہوں، میرے گاہکوں میں  کاسمیٹک کمپنیاں  بھی ہیں جو اپنی مصنوعات میں گدھی کا دودھ استعمال کرتی ہیں، بھارت میں یہ دودھ 5 ہزار سے 7 ہزار فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جب کہ  گائے  کا دودھ 65 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button