توڑ پھوڑ کیس ،علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگری عدالت  نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی توڑ پھوڑ  کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری میں 6 مئی تک توسیع کردی۔

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف توڑ پھوڑ اور احتجاج کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ علی امین گنڈا پور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ۔

 جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس میں کہا کہ  بار بار پوچھ رہا تھا کہ علی امین گنڈا کی طرف سے کوئی موجود ہے ۔ علی امین گنڈا پور نے عدالت کو بتایا کہ چھے مئی کو پشاور میں ایک میٹنگ ہے وہاں جانا ضروری ہے ۔

 راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر 6 مئی کی تاریخ رکھنی ہے تو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر جج طاہر عباس سپرا کا کہنا تھا کہ اس دن دیکھ لیجئے گا اگر ممکن ہوا تو آجائیں گے ورنہ حاضری سے استثنیٰ دے دیں گے ۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

Related Articles

Back to top button