نازش جہانگیر اور بابراعظم کے مداحوں میں لفظی جنگ جاری

ادکارہ نازش جہانگیر کی جانب سے قومی کپتان بابراعظم کے ساتھ شادی کے سوال پر انکار کرنے سے شروع ہونے والی لفظی جنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، نازش جہانگییر نے ناقدین کو جواب دیا تھا کہ جس کسی کو میری بات بُری لگی ہو وہ اپنی بہن کا رشتہ بابراعظم کو دے دیں، اس کے بعد لفظی جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔اداکارہ نے قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم سے متعلق اپنے حالیہ وائرل بیان پر وضاحت بھی پیش کر دی ہے، جس کے لیے اداکارہ نے انسٹاگرام پیج کا سہارا لیا، نازش نے انسٹاگرام پر اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب کی ماں بہنیں قابلِ احترام ہیں، نازش جہانگیر نے کہا کہ یہ اسکرین شاٹ جعلی ہے، میں نے کسی بھی ٹرولنگ پر ردعمل نہیں دیا کیونکہ یہ میری پرورش میں نہیں ہے کہ میں اپنے ناقدین کو جواب دوں۔نازش جہانگیر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وحشی نما لوگ کیسے اپنا اصلی رنگ دکھاتے ہیں، یہ صرف مجھے ہی نہیں بلکہ ہمارے بابر اعظم کو بھی بدنام کر رہے ہیں، مجھے ایسے لوگوں پر ترس آتا ہے، ٹرولنگ، بدنامی، گالیاں، ان میں سے کوئی بھی میرے لیے اہمیت نہیں رکھتی، میں مزید کوئی بکواس نہیں کرنا چاہتی کیونکہ آپ کے اور میرے کیلیبر میں بہت فرق ہے، لہٰذا آگے بڑھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر نازش جہانگیر اور کپتان بابر اعظم کے مداحوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، اس جنگ کا آغاز اداکارہ کے انسٹاگرام ہینڈل پر سوال و جواب کے سیشن کے بعد ہوا تھا۔ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا، اس دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ اگر کپتان بابر اعظم اُنہیں شادی کی پیشکش کریں گے تو اُن کا جواب کیا ہوگا؟ مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا تھا وہ بابراعظم کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی، اداکارہ کا یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداح غصے سے بھڑک اُٹھے تھے۔

Related Articles

Back to top button