اداکارہ مدیحہ رضوی نے خاموشی سے دوسری شادی کیوں کی؟

معروف اداکارہ مدیحہ رضوی کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈٰا پر وائرل ہو گئی ہیں، اداکارہ نے دوسری شادی خاموشی سے کی، پہلی شادی نومبر 2022 میں ختم ہوئی تھی، اور انھوں نے شادی ختم ہونے کی تصدیق بھی کی تھی۔اداکارہ مدیحہ رضوی نے شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیا اور مبارک باد دینے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا، مدیحہ رضوی کی شادی کی ویڈیو ان کے شوہر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے بعد دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی اسے شیئر کیا۔ شوبز میڈیا پیجز کے مطابق مدیحہ رضوی نے دوسری شادی دیرینہ دوست لکھاری جنید علی پرویز سے کی، جس کا تعلق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہے، جنید علی پرویز کو شوبز شخصیات جانتے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق اداکارہ کے بھی ان سے کافی عرصے سے روابط تھے۔دونوں کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مدیحہ رضوی کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2014 میں اداکار حسن نعمان سے شادی کی تھی، ان کی پہلی شادی محض 8 سال ہی چل سکی، جوڑے کو دو بیٹیاں بھی ہیں۔ مدیحہ رضوی نے اپریل 2022 میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی سے قبل ان کے اور نعمان کے درمیان 11 سال تک دوستی رہی اور نعمان کئی سال سے انہیں شادی کی پیش کش کرتے رہے تھے مگر وہ نہیں مانتی تھیں۔مدیحہ رضوی کی پہلی شادی سے دو بیٹیاں ہیں، انھوں نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز والدہ دیبا کے ساتھ فلمی دنیا سے کیا، مدیحہ رضوی کے قابل ذکر کاموں میں ’’میرے قاتل میرے دلدار‘‘، کتنی گرہیں باقی ہیں، راجو راکٹ، اور بڑی آپا شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button