نادرا کا سائبر سکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

نادرا  نے بہترین سکیورٹی سسٹم،عالمی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس کی فراہمی کے لیے ایبرکس کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

معاہدہ کے مطابق نادرا سائبر سکیورٹی میں ایبرکس کے اشتراک سے کپیسٹی بلڈنگ کرے گا۔ایبرکس کے اشتراک سے ملکی و غیر ملکی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس بھی پیش کی جائیں گی۔مایہ ناز عالمی ادارے کے اشتراک سے سائبر سیکورٹی سسٹم کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

نادرا کے مطابق معاہدے کے تحت نادرا کسٹم انجنئیرنگ سولیوشنز سے مدد لیتے ہوئے سائبر سیکورٹی میں خودکفیل ہوگا۔ابریکس دہائیوں سے سائبر سیکورٹی خدمات دینے میں پہنچان رکھتی ہے۔

Related Articles

Back to top button