پرینیتی کے شوہر کی آنکھوں کا آپریشن کامیاب

بالی ووڈ سٹار پرینیتی چوپڑا کے شوہر کی آنکھوں کا پچیدہ آپریشن کامیاب رہا ہے، عام آدمی پارٹی کے سیاسی رہنما راگھو چڈا کو ریٹینا میں سوراخ کا مسئلہ پیدا تھا اور لندن کے ایک ہسپتال میں ان کی ایمرجینسی سرجری ہوئی،  راگھو چڈا کے قریبی ذرائع کے مطابق ریٹینا میں سوراخ سے اداکارہ کے شوہر مستقل طور پر بینائی سے محروم ہوسکتے تھے لیکن ان کی سرجری کامیاب ہوئی ہے اور اب انہیں صحت یابی کیلئے کچھ عرصہ مکمل آرام تجویز کیا گیا ہے۔ پرینیتی چوپڑا اپنے مصروف فلمی شیڈول کے باوجود اپنے شوہر کے پاس لندن چکر لگاتی رہیں اور وہ ڈاکٹروں سے بھی رابطے میں تھیں۔ واضح رہے کہ راگھو چڈا کی بیماری کا انکشاف ان کے ساتھی پارٹی رہنما سوربھ بھردواج نے کیا تھا اور یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ راگھو بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button