دوسری اہلیہ کی اقرار الحسن کی تیسری شادی کی تصدیق

ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ اور سابق نیوز کاسٹر فرح اقرار نے اپنے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال سے اقرار الحسن کی ٹی وی میزبان عروسہ خان سے تیسری شادی کی افواہیں چل رہی تھیں۔تیسری شادی کی افواہوں پر اقرار الحسن خود بھی مبہم انداز میں بات کر چکے ہیں جبکہ ان کی پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار بھی اس معاملے پر مبہم انداز میں گفتگو کر چکی ہیں۔اسی طرح صحافی و ٹی وی میزبان عروسہ خان بھی اسی معاملے پر مبہم انداز میں بات کر چکی ہیں لیکن اب پہلی بار فرح اقرار نے شوہر کی تیسری شادی پر کھل کر بات کرتے ہوئے ان کی شادی کی تصدیق کردی۔

فرح اقرار حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کی لیکن انہوں نے اپنی سوتن کا نام نہیں لیا۔فرح اقرار کا کہنا تھا کہ پہلے وہ شوہر کی تیسری شادی کے معاملے پر بات کرنے کے اہل نہیں تھیں لیکن اب وہ اس لیے اس پر بات کر رہی ہیں، کیونکہ ان کے شوہر خود اس پر وضاحت کر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اقرار الحسن خود متعدد انٹرویوز میں تیسری شادی پر بات کرکے اس کی وضاحت دے چکے ہیں۔

فرح اقرار نے تصدیق کی کہ اب ان کے خاندان میں تیسرا شخص بھی شامل ہو چکا ہے اور ان کے شامل ہونے پر انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، البتہ ان کے شوہر پر اثر پڑا ہوگا۔انہوں نے شوہر کی تیسری شادی کے سوال پر تصدیق کی کہ ان کے شوہر رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں، تاہم انہوں نے اپنی سوتن کا نام نہیں لیا۔فرح اقرار کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی جانب سے تیسری شادی کرنے پر ان کی ذات پر کوئی فرق نہیں پڑا، البتہ اقرار الحسن کی کمائی اور دولت تین حصوں میں تقسیم ہوتی ہوگی اور انہیں ہی مسئلہ ہوتا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ پہلے بھی مرد کی ایک سے زیادہ شادیوں کے حق میں تھیں۔

فرح اقرار کے مطابق جب سے انہوں نے قرآن پاک کو پڑھا اور سمجھا ہے، تب سے وہ مرد کے اسلام کے مطابق چار شادیاں کرنے کی حامی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اب مردوں کے بارے میں میرا خیال بدل گیا ہے، اس لیے نہیں کہ میں دوسری بیوی ہوں بلکہ میں نے قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کے بعد اپنے خیالات بدل لیے، میں اب ایک مختلف انسان ہوں، مجھے کوئی منفی سوچ اور غم نہیں ہے۔تیسری شادی کی خبر کے بعد لوگوں کو لگا میں اداس ہوں، ایسا نہیں ہے، ان کے اور اقرار الحسن کے درمیان چیزیں ایک جیسی ہیں۔سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر یہ تبصرہ کرتے ہیں کہ میں بہت اداس ہوں، وہ اسے اقرار الحسن کی تیسری شادی سے جوڑ دیتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں بہت دکھی ہوں۔ میں زندگی میں خوش اور مطمئن ہوں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی شوہر سے دوسری شادی کی تھی، ان سے قبل ان کے شوہر ایک بچے باپ تھے اور انہیں شوہر نے ہر بات بتا کر ان سے شادی کی تھی۔ اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ قراۃ العین اقرار کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، میں اقرار الحسن کی پہلی شادی اور پہلاج کے بارے میں جانتی تھی اور یہ سب باہمی رضامندی سے ہوا تھا۔قراۃ العین اقرار کے ساتھ ساتھ رہنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الگ الگ رہنا ٹھیک ہے کیونکہ آپ بہت سی لڑائیوں سے بچ جاتے ہیں،

Related Articles

Back to top button