غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے ،بچوں سمیت 21فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری،شدید بمباری سے بچوں سمیت 21فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق تازہ ترین حملے میں رفح میں اسرائیلی فضائیہ نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 فلسطینیوں کو شہیدکیا۔
رپورٹ کے مطابق 7اکتوبر سے اب تک جاری حملوں میں جام شہادت نوش کرنیوالے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 683 سے تجاوز کرچکی ہے، 78 ہزار 18 افراد زخمی ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ کی بربریت کے خلاف نہ صرف اسلامی ممالک میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے بلکہ یورپ اور امریکا سمیت دیگر مغربی ممالک میں بھی اس ظلم و جبر کے خلاف آواز احتجاج بلند ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے اپنے خلاف ابھرتی ہوئی منفی سوچ اور ببانگ دہل آواز کے شور کو کم کرنے کے لیے اسرائیل ہولوکوسٹ ڈے منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل جہاں ایک جانب اپنے حوالے سے بڑھتے ہوئے منفی تاثر کو مثبت رنگ میں بدلنے کے لیے یہ دن منا رہا ہے وہیں اقوام عالم میں اپنی نام نہاد مظلومیت کی منظر کشی کے ذریعے اس کا یہ اقدام خود کو مظلوم ثابت کرنے کی بھی ایک کوشش ہے۔ اسرائیل کی غزہ مظالم سے توجہ ہٹانے کی یہ مذموم کوشش کس حد تک کامیاب ہوگی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Related Articles

Back to top button