ورلڈ کپ جیت کر آئینگے،بابراعظم نےدعاؤں کی اپیل کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کاکہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے،قوم  سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

آئرلینڈ روانگی سے قبل کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا فوکس ورلڈ کپ ہے۔ ماضی میں بھی   ٹاسک تھا کہ ٹرافی لانی ہے نہیں لاسکے لیکن اس بار سب کھلاڑیوں کا فوکس جیت پر ہے۔ مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد ہے۔ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دیں گے۔ ہمارے عزم اور حوصلے کو چیئرمین   پی سی بی نے بھی بھر پور اعتماد دیا ہے۔

بابراعظم  کا ٹیم  کمبی نیشن حکمت عملی اور سکواڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  ٹاپ آرڈر میں رضوان صائم اور فخر ہیں تو دوسری جانب حارث رؤف کی واپسی بھی خوش آئند ہے۔ امید نہیں تھی کہ حارث رؤف اتنا جلدی فٹ ہوجائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا  عامر جمال کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ  ایک فائن آل راؤنڈر ہیں۔ سب کھلاڑیوں کونیچرل گیم کھیلنے کا کہا ہے۔کوچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ گیری کرسٹن بہت تجربہ کار ہیں وہ رابطے میں ہیں انہیں ایک ایک چیز بتائی جارہی ہے وہ ابھی سے ٹیم کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ  کنڈینشز کے مطابق ہی گیم پلان کریں گے ۔ورلڈ کپ میں انفرادی چیزیں ایک طرف رکھنا ہوتی ہیں۔ صرف بھارت کے خلاف ہی نہیں تمام میچز میں بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ویرات کوہلی ورلڈ بیسٹ ہیں، پاک بھارت میچ ہمیشہ بڑا ہوتا ہے۔ہم چاہتے ہیں قوم کو خوشیاں دیں،آپ دعا کریں کہ ہم لوگ جیتیں، اور ہم آپ لوگوں کو خوشیاں دیں۔

Related Articles

Back to top button