دورہ آئرلینڈ،قومی کرکٹ ٹیم لاہورسے دبئی پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم  لاہورسے دبئی پہنچ گئی۔خصوصی پرواز سے آئرلینڈروانہ ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلنیڈ کے دوران 3ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ میچز 10۔ 12اور 14مئی کو ڈبلن میں  کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

Related Articles

Back to top button