مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب ،83فیصدنوجوان بیروزگار نکلے

دنیا کی بڑی اکانومی ہونے کادعویٰ کرنیوالی مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب،83فیصد بھارتی نوجوان بیروزگار نکلے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مودی سرکار کے زیر اقتدار بھارت میں بیروزگاری اور غربت انتہائی سنگین حد تک پہنچ گئی ۔بھارت کی بے روزگار عوام کا 83 فیصد حصہ نوجوانوں کا ہے، بیروزگاری اور مودی سرکار کی بے حسی سے تنگ آکر بھارتی نوجوان غیر رسمی نوکریاں کرنے پر مجبور ہیں ، بھارت کے نصف سے زیادہ نوجوان آن لائن نوکریاں کرکے اپنا پیٹ پال رہے ہیں ۔

 تحقیق کے مطابق بھارت میں بے روزگاری کے باعث تقریباً 70 فیصد تعمیراتی مزدور کم سے کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔

، بھارتی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں ملازمتوں کا معیار بہت گر چکا ہے۔

 نئی دہلی میں قائم انسٹی ٹیوٹ فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے سینٹر فار ایمپلائمنٹ اسٹڈیز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بھارتی معیشت میں غیر رسمی نوکریوں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

 ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں 90 فیصد عوام غیر رسمی نوکریاں کرنے پر مجبور ہے اور اور رسمی ملازمت کا گراف بہت نیچے آگیا ہے، 2022 میں باقاعدہ ملازمت 24.2 فیصد سے گر کر 22.7 رہ گئی ۔

 الجزیرہ کو بھارتی شہری روہیت کمار ساھو  نے الجزیرہ کو بتایا کہ، "مجھے مجبوراً ڈیلیوری بوائے کی نوکری کرنا پڑ رہی ہے تا کہ اپنے کالج کی فیس بھر سکوں، ملک میں بے روزگاری اور مالی استحصال کی وجہ سے میں غیر رسمی نوکریاں کرنے پر مجبور ہوں لیکن اسکے باوجود میری تعلیم کے اخراجات پورے کرنے میں قاصر ہوں۔ گورمنٹ کی 12 ہزار سیٹوں پر 4 لاکھ بھارتی درخواستیں جمع کرواتے ہیں، اب ایسے حالات میں ہمیں کون نوکری دے گا۔

Related Articles

Back to top button