سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے مراد جہاں کی قیادت میں 14رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔

قومی والی بال کے کھلاڑیوں میں  محمد کاشف، ولید خان، مراد خان، ایمل خان، عثمان فریاد، فخر الدین، آفاق خان،  عبدل ظہیر، مصور خان، محمد حمید، علی حیدر، ناصر علی، محمد یسین شامل ہیں۔ ارجنٹائنی کوچ روبن ولوچن ہیڈ کوچ، سعید احمد، احسن اقبال اسسٹنٹ کوچز ہو

 والی بال لیگ  میں پاکستان 11مئی کو کو افتتاحی میچ میں ترکمانستان سے مدمقابل ہوگا۔ گرین شرٹس بارہ مئی  کو افغانستان، تیرہ مئی  کو کرغزستان کیخلاف میچ کھیلے گی۔15مئی کو سری لنکا اور 16مئی کو ایران کیخلاف پاکستان مدمقابل ہوگا۔

سینٹرل ایشین والی بال لیگ کا فائنل 17مئی کو کھیلا جائے گا۔ بھارت ایشین  والی بال لیگ  کیلئے پاکستان آنے سے معذرت کرچکا ہے۔7روزہ  لیگ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button