مقبو ضہ کشمیر کے میڈیکل طلبہ کو مکمل لائسنس جاری کرنیکافیصلہ

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بڑا فیصلہ،مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے طلبہ کو مکمل لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق مکمل لائسنس کے بعد مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پاکستان میں پریکٹس کر سکیں گے۔مکمل لائسنس کے بعد مقبوضہ کشمیر کے ڈاکٹر بیرون ملک بھی ملازمت اور اعلیٰ تعلیم کے لیے جا سکیں گے۔پاکستان میں ہر سال مقبوضہ کشمیر سے کئی طلبہ میڈیکل اور ڈینٹل ایجوکیشن حاصل کرتے ہیں۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ دو سال سے پاکستان میں پڑھنے والے ڈاکٹروں کو لائسنس جاری کرنا بندکردیئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button