پنجاب میں گندم بحران سے آٹے کی  قیمت میں ریکارڈ کمی

پنجاب میں گندم بحران سے کسان پریشان ہے تودوسری طرف شہریوں نے آٹا سستا ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔

وزیرخوراک بلال یاسین کاکہنا ہے کہ 10کلو گرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔لاہور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 ،فیصل آباد میں 830،سرگودھا میں 800،ساہیوال میں 820،گجرات میں 850،ڈی جی خان میں 860،بہاولپور میں 870،گوجرانوالہ میں 900،ملتان میں 900،راولپنڈی میں 900روپے   میں فروخت ہورہاہے۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ  آٹے کی کم قیمت پر بلاتعطل فراہمی سے غریب آدمی کا بنیادی مسئلہ حل ہوا۔آٹے کی قیمت میں کمی سے روٹی اور نان کی قیمت بھی کم ہوئی۔عوام تک  سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

Back to top button