وزیر داخلہ محسن نقوی کا اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ مقررہ مدت میں جاری کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جبکہ نارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا اور سینٹرز میں موجود اوورسیزپاکستانیوں سے مسائل پوچھے جبکہ سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے نادرا کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کے معاملےکا نوٹس لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نارمل پاسپورٹ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو 30 روز میں جاری ہوگا۔ اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا۔
اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ متعین مدت میں جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا تھا۔ پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔ مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا جس کو وفاقی وزیر داخلہ کی پی ایس او اے ایس پی شہر بانو ہیڈ کریں گی۔

 ٹی20ورلڈ کپ، بڑا اپ سیٹ، امریکہ نے پاکستان کو شکست دے دی

 

وزیر داخلہ نے پاسپورٹ اور نادرا کے عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیا اور عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر سٹاف مینجمنٹ کا حکم دیا۔
اس موقع پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانےکےلیے اپنی پرسنل اسٹنٹ ایس پی شہربانو کی زیر نگرانی مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانی مقرر مدت میں پاسپورٹ نہ ملنے پر بذریعہ ای میل شکایت کر سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اچھی پر فارمنس پر نادرا سٹاف کو شاباش بھی دی جب کہ وزیر داخلہ نے پاسپورٹ اور نادرا عملےکی کمی کا بھی نوٹس لیا۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ، نادرا سینٹرز کے عملے سے ملاقات کی اور عملے کی کمی پوری کرنے کےلیے مؤثر اسٹاف مینجمنٹ کا حکم دیا۔

Back to top button