نریندر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، وہ 8 جون کو تیسری مدت کےلیے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

کابینہ کی میٹنگ کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے صدر دروپدی مرمو کی رہائش گاہ جا کر لوک سبھا تحلیل کرنے کا خط پیش کردیا۔

خیال رہے کہ نریندر مودی، جواہر لال نہرو کے  بعد لگاتار تین انتخابات جیتنے والے بھارت کے دوسرے وزیر اعظم ہوں گے تاہم ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا ووٹ کا تناسب کبھی بھی کانگریس کی جانب سے 1951ء سے 1962ء تک کے انتخابات میں حاصل کردہ ووٹ شیئر کے قریب نہیں آیا یعنی یہ ہمیشہ 50 فیصد سے کم ہی رہا۔

یاد رہے کہ بھارت کے انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق بی جے پی ایک دہائی بعد اکثریت سے محروم ہوگئی تاہم حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

Back to top button