شیر افضل مروت نے اپنے بیٹے کو ونڈرفل بے غیرت کیوں قرار دیا؟

اپنے دلچسپ اور جوشیلے انداز اور دبنگ بیانات کے سبب کم عرصے میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وکیل شیر افضل مروت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک انٹرویو دے رہے ہیں۔دورانِ انٹرویو ان کا بیٹا کیمرے کے سامنے آکر ڈانس شروع کردیتا ہے جس پر اینکر کہتا ہے کہ آپ کا بیٹا بہت شرارتی ہے۔ جواباً شیر افضل مروت کہتے ہیں کہ یہ ’ونڈرفل بے غیرت ہے‘۔

اس جملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردِعمل دیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘ کے بعد شیر افضل مروت نے نئی ٹرم متعارف کروا دی ’ونڈر فل بے غیرت‘۔

کئی صارفین نے شیر افضل مروت کے حسِ مزاح کی تعریف کی تو کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ ہنسنے کا انداز بتا رہا ہے کہ انٹرویو کے بعد شیر افضل مروت نے اپنے بیٹے کی خوب پٹائی کی ہوگی۔

راجہ اخلاق جنجوعہ نے شیر افضل مروت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیسی قوم ہے یہ بھی ویسے ہی ہیں، اور یہ بخوبی جانتے ہیں کہ عوام کو ایسی ہی باتیں پسند آتی ہیں۔

عزم استحکام آپریشن کیا ہے؟ حکومت نے وضاحت کر دی

خیال رہے کہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘ کا جملہ پہلی بار پی ٹی آئی رہنما نے صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں استعمال کیا تھا۔ شیر افضل مروت سے صحافی نے سوال کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان کے ساتھ جاوید چوہدری کے ٹاک شو میں کیوں لڑائی کی تھی؟ساتھ ہی صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ لڑائی کے بعد پروگرام جاری رہا یا نہیں؟ جس پر شیر افضل نے کہا تھا کہ نہیں نہیں پروگرام کہاں جاری رہا پروگرام تو وڑ گیا۔ان کا مذکورہ جملہ کافی وائرل ہوا تھا اور اس پر اب تک ملک بھر میں میمز بنائی جاتی ہیں جبکہ اسے سیاسی طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکال دیاگیا تھا۔ اس وقت بھی مروت کے پارٹی قیادت سے ان کے اختلافات عروج پر ہیں۔ عمران خان نے شیر افضل مروت کو سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے پر عمران خان نے سیاسی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پارٹی نے انہیں مکمل سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنانےکا فیصلہ کیا تھاذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں اور انہوں نے شیر افضل سے اڈیالہ جیل میں ملاقات سے انکار بھی کیا تھا ۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے لیے نامزد کیا تھا۔تاہم حکومت نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے سے انکار کرتے ہوئے اپوزیشن سے کسی اور کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔اس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کیا تاہم بعد ازاں ان کی جگی پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کو پی اے سی کی چئیرمین شپ کیلئے نامزد کر دیا گیا تھا۔

Back to top button