چیف جسٹس کا عمران خان کو سیاستدانوں سے بات چیت کا مشورہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کا مشورہ دیدیا۔

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پرسماعت کے دوران چیف جسٹس اور عمران خان کے مابین مکالمہ ہوا۔

چیف جسٹس نے عمران خان کو کہا کہ آپ نے نے ایمنسٹی کیوں دی۔

عمران خان نے چیف جسٹس کو جواب دیا کہ ایمنسٹی اس لئے دی کہ معیشت بلیک تھی اسے ایک روٹ پر لانا تھا۔

چیف جسٹس نے عمران خان کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ جاکر مل بیٹھ کر بات کریں،یہ دشمن نہیں ہیں جائیں جاکر اراکین پارلیمنٹ سے بات کریں۔الیکشن تاریخ کے معاملے پر ہم نے صدر اور الیکشن کمشن کو بات کرنے کا کہا،ہم سیاسی بات نہیں کرنا چاہتے تھے،ہم آپ کو روکنا بھی نہیں چاہتے، کوئی اعتراض نا ہو۔سیاستدان آپ میں مل بیٹھ کر حل کریں۔

پنجاب میں صحت کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

 

فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہر جماعت کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے۔

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا عمران خان سے عدالتی کاروائی اختتام پر دلچسپ مکالمہ ہوا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ شکریہ مسٹر عمران خان آپ کی طرف سے اچھی معاونت کا۔

عمران خان نے مسکرا ہوئے چیف جسٹس کو جواب دیا کہ تھینکیو۔

Back to top button