انسانی اسمگلنگ کے الزام میں زیر حراست صارم برنی پر امریکہ نے ردعمل دے دیا

اسمگلنگ کے الزام میں زیر حراست سماجی کارکن صارم برنی کے معاملے پر امریکہ کا رد عمل سامنے آگیا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دواران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ انسانی اسمگلنگ، بچوں کی خرید و فروخت اور غیر قانونی گود لینے جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکہ کے باہمی دلچسپی کے شعبے ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے کہ وہ بین الملکی گود لینے کے عمل میں شامل بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کےلیے حفاظتی اقدامات پر نظر رکھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ان مسائل پر پاکستانی حکام کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

پنجاب ہتک عزت قانون کی 3 دفعات پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط

 

یاد رہے کہ صارم برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے الزام میں درج مقدمے میں حیا نامی نومولود بچی کو امریکہ اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، درج مقدمے کے مطابق صارم برنی نے گزشتہ ایک سال میں 20 نومولود بچوں کو امریکی والدین کو گود دینے کے نام پر اسمگل کیا، امریکہ بھیجے گئے بچوں میں 15 سے زائد لڑکیاں شامل ہیں۔

Back to top button