قسطوں میں بجلی کا بل جمع کروانے والوں پر 14 فیصد سود عائد

بجٹ سے قبل شہریوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا لگاتے ہوئے جہاں ایک طرف نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی وہیں دوسری طرف بجلی کے بلوں کی قسطوں میں ادائیگی پر 14 فیصد سود عائد کر دیا ہے۔

نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جون کے بلز میں کی جائیں گی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب بجلی کی بُلند قیمتوں کا سامنا کرنے والے بے بس صارفین مالیاتی مشکلات کے سبب بھاری بلوں کی قسطیں کرواتے ہیں، انہیں اب تاخیر سے ادائیگی کرنے پر قانون کے تحت 14 فیصد سود ادا کرنا پڑے گا اور بعد ازاں جزوی ادائیگی کی سہولت سے بھی ایک سال کے لیے نااہل کر دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافی رقم بل کی تاخیر سے ادائیگی پر 10 فیصد جرمانے کے علاوہ ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نےپاور ڈویژن اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں یعنی ڈسکوز کے مطالبے پر کنزیومر سروس مینول میں ایک ترمیم کرکے اس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہےنیپراکے نوٹی فکیشن کے مطابق اگر کوئی صارف رواں ماہ کے بل کی قسط کی درخواست کرتا ہے تو مقررہ تاریخ کے اندر پہلی قسط ادا کرنے پر کوئی سود یا تاخیر سے ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہوگا۔تاہم باقی اقساط پر 14 فیصد شرح سود سالانہ ادا کرنا ہوگا، اور قسطوں کی سہولت کی اجازت مالی سال میں صرف ایک بار ہوگی۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صارفین مقررہ تاریخوں سے پہلے بلوں کی ادائیگی کے لیے مقررہ تاریخوں میں توسیع کی درخواست کریں گے، ڈسکوز اور کے الیکٹرک کمپیوٹرائزڈ بل تیار کریں گے، جس سے مقررہ تاریخوں پر اقساط اور توسیع کی اجازت ہوگی۔

الیکشن ٹربیونل کیوں تبدیل کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ

تاہم انرجی پلاننگ کمیشن کے سابق رکن سید اختر علی نے نیپرا کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر سے ادائیگی پر 10 فیصد یا شرح سود بہت زیادہ اور غیرمنصفانہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ اس وقت شرح سود 22 فیصد ہے لیکن پھر بھی تاخیر سے ادائیگی پر جرمانہ 2 فیصد سے زائد نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہ یکطرفہ فیصلہ ہے، سید اختر علی کا کہنا تھا کہ اگر آپ ڈسکوز کی آمدنی بہتر کرنے کے لیے اقساط پر 14 فیصد شرح سود عائد کرنے کی اجازت دے رہے ہیں تو آپ کو بل تاخیر سے ادا کرنے پر جرمانے کو کم کرنا چاہیے، یہ بہت زیادہ ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ ڈسکوز پہلے ہی اپنے طور پر صارفین سے 14 فیصد شرح سود وصول کررہی ہیں، ریگولیٹر کی جانب سے یہ فیصلہ اسے باضابطہ لاگو کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنگل فیز کا ترجیحی بنیادوں پر میٹر لگوانے کے لیے 15 ہزار روپے اور تھری فیز کا میٹر لگوانے کے لیے 30 ہزار روپے ’ارجنٹ فیس‘ کے ڈسکوز کے مطالبے کو ریگولیٹر نے مسترد کردیا ہے۔

Back to top button