وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی

وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق چاروں وزرائے اعلی قومی اقتصادی کونسل میں شامل،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی این ای سی کے ممبر ،وزیر دفاع خواجہ بھی قومی اقتصادی کونسل کے رکن مقرر،وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کو بھی این ای سی کا ممبر بنادیا گیا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال،پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی قومی اقتصادی کونسل کی ممبر مقرر کی گئیں۔

سندھ کے صوبائی وزیر برائے آبپاشی جام خان شورو ،خیبر پختون خوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی این ای سی میں شامل کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کا محمود اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کےلیے مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ

 

بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی ظہور احمد بلیدی بھی این ای سی کے رکن مقرر، وزیر اقتصادی امور احمد چیمہ کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی۔

ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ڈاکٹر جہانزیب کو بھی خصوصی مدعو کیا گیا۔سیکریٹری خزانہ امداد بوسال کو بھی خصوصی دعوت

سیکریٹری اقتصادی امور  اور منصوبہ بندی کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی۔

Back to top button