چین کی سولر کمپنی کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانےکی دعوت

وفاقی حکومت  نے چین کی سولر کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانےکی دعوت دے دی۔

خیال رہے کہ مذکورہ سولر کمپنی چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولر کمپنی ہے۔

پی ٹی آئی کا محمود اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کےلیے مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ

 

پاور ڈویژن کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین کے دورے پر موجود وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی کے صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے چین کی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کے صدر ژن گولی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر توانائی نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ پاکستان تیزی سےانرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق چینی کمپنی نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کےلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Back to top button