ٹی20ورلڈ کپ ٹاکرا، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 رنز سے شکست

ٹی20 ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کے بلے بازوں کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دے دی، پاکستان بیٹرز بھارت کے آسان 120 رنز کے ہدف کو بھی پورا نہ کرسکے۔ پاکستان مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکا۔ جس کی وجہ سے پاکستان کو 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے بھارت کے 120 رنز کے ہدف میں اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 26 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب بابر اعظم 13 رنز بنانے کے بعد جسپرت بمراہ کی گیند پر سوریا کمار یادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 57 کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خان بھی 13 بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ 73 کے مجموعی اسکور پر گری جب فخر زمان بھی 13 رنز بنانے کے بعد ہاردیک پانڈیا کی گیند پر ریشبھ پنٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی چوتھی اور انتہائی اہم وکٹ 80 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان کو 31 رنز پر جسپرت بمراہ نے کلین بولڈ کر دیا۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 88 کے مجموعی اسکور پر گری جب شاداب خان 4 رنز بنانے کے بعد ہاردک پانڈیا کی گیند پر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی چھٹی وکٹ 102 کے مجموعی اسکور پر گری جب افتخار احمد 5 رنز بنا کر جسپرت بمراہ کی گیند پر ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ بھی 102 کے مجموعی اسکور پر گری جب عماد وسیم 15 بنا کر ارشدیب سنگھ کی گیند پر پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے 10 جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے کوئی رنز نہیں بنایا، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی طرف سے جسپرت بمراہ نے 3 ، ہاردیک پانڈیا نے 2 جب کہ ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم کی باؤلنگ کا جادو چل گیا تھا، روایتی حریف بھارتی ٹیم کو 119 رنز پر آوٹ کر دیا، ویرات کوہلی، روہت شرما، سوریا کمار، جدیجہ، پانڈیا کوئی بھی نہ چل سکے۔پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی تھی۔ 119 آل آؤٹ ٹی20 انٹرنیشنلز میں بھارت کا کم ترین اسکور بھی ہے۔

پاکستان کی جانب سے باولنگ میں نسیم شاہ اور حارث روف نے تین تین، محمد عامر نے دو، شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا تھا۔

ایجنسیوں کی ہراسانی کے خلاف جج کے خط پر آئی جی پنجاب لاہور ہائی کورٹ میں پیش

 

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پہلا اوور مکمل ہوا تو بارش دوبارہ شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا تھا  اور کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ بعد ازاں میچ شروع ہوا تو  ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کےخلاف بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پرگری۔

بھارت کی دوسری وکٹ 19 رنز پر گری جب بھارتی کپتان روہت شرما شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کےخلاف بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز پرگری جب اکثرپٹیل 20 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کےخلاف بھارت کی چوتھی وکٹ 89 رنز پرگری۔ سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی پانچویں وکٹ95 رنز پرگری جب شیوام ڈوبے 3 رنز بناکر نسیم شاہ کا تیسرا شکار بنے۔

پاکستان کےخلاف بھارت کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 96 رنز پر گری جب محمد عامر کی مسلسل 2 گیندوں پر دو بھارتی بلے باز آؤٹ ہوئے۔ ریشبھ پنٹ 42 اور  رویندرا جڈیجا صفر پر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی 10 ویں وکٹ بھی 119 کے مجموعی اسکورپر گری جب ارشدیپ سنگھ بابر اعظم کی تھرو پر محمد رضوان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے انہوں نے 9 رنز اسکور کیے، محمد سراج نے 7 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے، پاکستان نے 7 رنز ایکسٹرا دئیے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 3 ، 3 جبکہ محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔

 

Back to top button