پاکستان کے 2شہروں کے درمیان فضائی رابطہ بحال

قومی ایئر لائن نے فیصل آباد اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کر دیا۔

 ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ سات ماہ کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی اور فیصل آباد کے درمیان آپریٹ کی گئی۔دونوں شہروں کے درمیان پی آئی اے پفتہ وار چار پروازیں چلائے گی۔پہلی پرواز سے 170 مسافر روانہ ہوئے۔

ان پروازوں کے اجراء سے فیصل آباد سے براستہ کراچی بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بھی سہولت میسر آئے گی۔ان پروازوں کی دوربارہ شروعات سے  فیصل آباد کی کاروباری برادری اور گردو نواح کے لوگوں کو تیز رفتار سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔

فیصل آباد ائر پورٹ پر پرواز کی روانگی کے وقت کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو ہھول پیش کئے گئے۔مسافروں کو پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر شاہد حسین،سٹیشن مینیجر محمد عرفان، سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف حکام نے رخصت کیا۔

Back to top button