حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینےکا حکم۔

خیبر پختونخوا کے 15 سال سے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی اور  وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر حکم جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئے

 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری عدالت کے میں پیش ہوئیں۔

عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو آئندہ سماعت سے پہلے 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت عالیہ نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

Back to top button