تنخواہوں میں 25فیصد،پنشن میں 15فیصد اضافہ

حکومت نے مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25،پنشن میں 15فیصد اضافہ کردیا۔

حکومت  نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف  دیدیا۔گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد،گریڈ سترہ سے بائیس کے افسران کی تنخواہوں میں بیس  فیصد اضافہ کیاگیا۔جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں پندرہ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔ کم از کم ماہانہ اجرات 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی۔

دوسری جانب حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے 5 ٹیکس سلیب متعارف کرادیئے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق 6لاکھ تک سالانہ انکم والوں کے لیے چھوٹ برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی۔6سے12لاکھ روپے والوں کے لیے ٹیکس بڑھا کر 2500 روپے  کرنے کی تجویز دی گی۔

12سے 22لاکھ سالانہ تنخواہ دار کے لیے ٹیکس ریٹ  15 ہزار،22سے32لاکھ تنخواہ لینے والوں کے لیے  35 ہزار 8 سو 34 روپے ماہانہ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی۔

32سے41لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں کے لیے  ماہانہ 58 ہزار سے زائد ٹیکس مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

بجٹ دستاویز کےمطابق 14لاکھ سے اُوپر تنخواہ  لینے والوں پر 35 فیصد ٹیکس مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

Back to top button