سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو پکڑ لیا

انٹیلی جنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے آپریشن میں بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کئی خطرناک دہشت گردوں بھی کو پکڑلیا۔ حراست میں لیے جانے والوں میں ٹی ٹی پی خوارج کی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر شامل ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشت گروں سے ملتے ہیں۔ حراست میں لیے گئےکمانڈر مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

فافن نے الیکشن ٹر بیونلز پر رپورٹ جاری کر دی

 

کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کے ذریعے ہائی ویلیو اہداف کو حراست میں لینا اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارا نہ مہارت اور ریاست کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Back to top button