پنجاب اسمبلی:اپوزیشن کا احتجاج،بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کرہوا میں لہرادیں

پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی،بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں لہرادیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا، اپوزیشن ایوان میں سراپا احتجاج بن گئی، مریم نواز کی موجودگی میں بجٹ دستاویزات پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں۔دو وزراء اور اپوزیشن ارکانُ آپس میں گھتم گھتا ہو گئے، ایوان وزیر خزانہ کی تقریر اور اپوزیشن کے نعروں سے گونجتا رہا۔

وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن نے بجٹ تقریر کا آغاز کیا تو اپوزیشن بھی میدان میں آ گئی، اپوزیشن نے پہلے اپنی نشستوں پر نعرے بازی کی پھر سپیکر کے ڈائس کے سامنے آ گئی۔اپوزیشن یہاں تک نہیں رکی بلکہ بجٹ دستاویزات کو پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیا، بجٹ نے وزیر اعلی کی نشست اور حکومتی بنچوں کی طرف پیش قدمی تو وزراء اور حکومتی ارکان نے دیوار بنا لی ایک موقع پر تو دو وزراء اور اپوزیشن ارکان گھتم گھتا ہوگئے،

پاکستان کا سی پیک کے بعد روس کے گیم چینجر منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ

 

صوبائی وزیر صہیب بھرت اور ایم پی اے غزالی سلیم بٹ اپوزیشن کو حکومتی بنچوں کی طرف آنے سے روکتے رہے۔

اپوزیشن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بجٹ تقریر محض ایک دھوکہ ہے نہ وفاقی حکومت نے ریلیف دیا نہ پنجاب نے الٹا ٹیکسوں کی بھرمار کردی گئی تنخواہ دار طبقہ کو بھی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا۔

اپوزیشن کے شور شرابے میں بجٹ تقریر مکمل ہوئی تو سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس 20جون بروز جمعرات صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

Back to top button