پیپلزپارٹی کا پنجاب میں بھی بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ

وفاق کی طرح پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلا س کا بائیکاٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی حیدر گیلانی کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اجلاس کا علامتی بائیکاٹ کیا۔ اجلاس میں علامتی طورپر دو اراکین شریک  ہوئے۔پیپلز پارٹی کو بجٹ کئ تیاری میں مشاورت میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ان حالات میں حکومت لے بجٹ کی حمائت نہیں کرسکتے ۔

پیپلز پارٹی نے صرف وزارتیں نہیں لیں مگر تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے: رانا ثناء اللہ

 

پیپلزپارٹی  کے ایم پی اے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ حکومت کے اتحادی کی حیثیت سے جو وعدے کیے گئے وہ پورے نہیں کئے گئے، صرف بجٹ ہی نہیں اتحادی حکومت کے معاملات پر بھی تحفظات ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو رول بیک کرنے کے معاملے پر بھی آواز اٹھائی ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک کشتی میں سوار ہیں اگر وعدے پورے نہیں ہوتے تو دونوں کا نقصان ہوگا،کسان کے معاملات اور جنوبی پنجاب کے فنڈز کے حوالے سے بھی ہم مطمئن نہیں۔

علی حیدر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاسی بوجھ اٹھا رہے ہیں تو ن لیگ کو بھی شئیر کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھی پیپلزپارٹی کے صرف 4ارکان نے حکومتی ارکان کے منانے پر شرکت کی تھی ۔جبکہ بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت سے قبل ہی پارلیمنٹ سے واپس روانہ ہو گئے تھے ۔

Back to top button