پیپلزپارٹی اور ن لیگ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اختلافات  کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن مذاکرات چیئرمین سینیٹ چیمبر میں ہوئے۔پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی کتاب کھول دی۔

پیپلزپارٹی نے شکوہ کیا کہ حکومت کا حصہ بننے والے معاہدے پر ن لیگ عمل نہیں کر رہی۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو درپیش مسائل کا بھی ذکر کیاگیا۔

پیپلزپارٹی ارکان نے کہا کہ ن لیگ مفاہمتی معاہدے پر عملدرآمد میں غیر سنجیدہ ہے ،ن لیگ مفاہمتی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب میں انتظامی امور پر نظر انداز کرنے پر تحفظات کیاگیا۔

پیپلزپارٹی ارکان نے کہا کہ پنجاب میں انتظامی افسران کی تقرریوں، ترقیاتی منصوبوں میں پی پی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ، حالیہ بجٹ پر بھی پی پی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ، بجٹ تجاویز میں پیپلز پارٹی کو منسوب کرنا، بلاول بھٹو کو اعتماد میں لینے کی افواہوں پر بھی پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا۔

مذاکرات کے دوران پیپلز پارٹی کو منانے کے لئے ن لیگ کی اعلی قیادت سے دوران مذاکرات رابطے   ہوئے۔

Back to top button