زرمبادلہ کے  ذخائر میں 62لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 62 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔7 جون تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 10 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 17 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

وزیراعلی پنجاب نے عید پر بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

ترجمان کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

Back to top button